مشرق وسطیٰ جنگ سے عالمی غذائی تحفظ کو خطرہ:ڈبلیو ٹی او
شپنگ میں رکاوٹیں ہیں ، کھاد سپلائی کم ،قیمتیں بڑھ رہی ہیں:عالمی تجارتی تنظیم عالمی تجارتی چینلز کو کھلا رکھا جائے تاکہ خوراک کی فراہمی جاری رہے ـ:نگوزی
جنیوا(اے ایف پی)عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او )کی سربراہ نگوزی اوکونجوایویلا نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ عالمی غذائی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شپنگ میں رکاوٹیں اور توانائی کی بڑھتی قیمتیں کھاد کی سپلائی کم اور قیمتیں بڑھا رہی ہیں، جس سے کسان کم کھاد استعمال کریں گے اور کم ان پٹ والے فصلیں لگائیں گے ۔ انہوں نے عالمی خوراک کے تجارتی چینلز کو کھلا رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ضروری مقامات پر خوراک کی فراہمی جاری رہے ۔