مسجد اقصیٰ کو خطرہ،ترک خواتین نے تاریخی مسجد فاتح میں اپنے دوپٹے مردوں پر پھینک دئیے ،ویڈیووائرل

مسجد اقصیٰ کو خطرہ،ترک خواتین نے  تاریخی مسجد فاتح میں اپنے دوپٹے  مردوں پر پھینک دئیے ،ویڈیووائرل

استنبول (این این آئی)مسجد اقصیٰ کے خطرے اور مسلمانوں کے پہلے قبلہ پر جاری قبضے کیخلاف ترکیہ کے شہر استنبول کی تاریخی فاتح سلطان مسجد میں رمضان المبارک کی تراویح نماز کے دوران خواتین نے غصے اور۔۔

 مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دوپٹے اتار کر نماز پڑھنے والے  مردوں پر پھینک دیے ۔ یہ اقدام مردوں کی خاموشی پر شدید تنقید تھا کہ وہ الاقصیٰ مسجد کی حفاظت کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہے ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین مسجد کی بالکونی سے دوپٹے پھینک رہی ہیں جبکہ نیچے موجود مرد حیران اور خاموش کھڑے ہیں، رپورٹ کے مطابق یہ اضافی حجاب تھے ، اپنے حجاب نہیں اتارے گئے تھے تاہم یہ اقدام مسلمان دنیا میں الاقصیٰ کی صورتحال پر بڑھتے ہوئے غصے اور بیداری کی عکاسی کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں