امریکا نے یو اے ای اور کویت کو16ارب ڈالر سے زائد کا اسلحہ فروخت کرنیکی منظوری دیدی
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے متحدہ عرب امارات اور کویت کو 16اعشاریہ46 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی ۔۔۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کی جانب سے خلیج میں جاری کشیدگی نے ان ممالک کے دفاعی نظام پر دباؤ بڑھا دیا ہے ۔ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں کے جواب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے ، جس سے انسانی جانوں کے نقصان اور مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ خلیجی ممالک نے اپنی فوجی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے اضافی وسائل خرچ کیے ہیں، جبکہ عالمی تجزیہ کار اسے خطے میں طاقت کے توازن کے لیے اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔