روس یوکرین جنگ، ہزاروں لاشیں تاحال شناخت سے محروم

روس یوکرین جنگ، ہزاروں  لاشیں تاحال شناخت سے محروم

جنیوا(اے ایف پی)ریڈ کراس نے انکشاف کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان ہر ماہ تقریباً ایک ہزار لاشوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے جبکہ ہزاروں لاشیں اب بھی شناخت سے محروم ہیں۔۔

فرانزک مراکز میں عملہ روزانہ لاشوں کی شناخت کیلئے کوشاں ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو معلومات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا  کہ حالیہ برسوں میں اس پیمانے پر ہلاکتیں کم دیکھنے میں آئی ہیں۔ روس یوکرین جنگ 2022 سے جاری ہے جس میں لاکھوں افراد متاثر اور بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں