بھارت:مندر میں بھگدڑ 8 خواتین ہلاک، 10افراد زخمی
نئی دہلی(اے پی پی)بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں مندر میں بھگدڑ مچنے سے 8 خواتین ہلاک اور تقریبا 10 افراد زخمی ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی صبح تقریبا 10 بجے ضلع نالندا کے علاقے دیپن نگر میں واقع شیتلا مندر میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے ۔