جیل میں بند عبداللہ اوجلان ترک عوام سے براہ راست بات کرنے کے خواہاں

جیل میں بند عبداللہ اوجلان  ترک عوام سے براہ راست  بات کرنے کے خواہاں

انقرہ (اے ایف پی)ترکیہ کی جیل میں بند علیحدگی پسند رہنما اور پی کے کے کے بانی عبد اللہ اوجلان نے کہا ہے کہ وہ ترک عوام سے براہِ راست بات کرنا چاہتے ہیں۔

 گزشتہ سال پی کے کے نے 40 سالہ مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں کم از کم 50 ہزار افراد ہلاک ہوئے ۔ اوجلان نے امن کیلئے اپنا عزم دہرا یا اور کہا کہ مسلح جدوجہد کا دور ختم ہو چکا ہے ۔ انہوں نے پارلیمانی کمیشن سے مطالبہ کیا کہ پی کے کے کے سابق جنگجوؤں کے مستقبل کیلئے جامع اور شمولیتی قانونی فریم ورک فوری طور پر طے کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں