وائٹ ہاؤس کے قریب ٹرمپ سے منسوب سنہری ٹوائلٹ نصب

وائٹ ہاؤس کے قریب ٹرمپ  سے منسوب سنہری ٹوائلٹ نصب

واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی دارالحکومت میں وائٹ ہاؤس کے قریب صدر ٹرمپ کے نام سے منسوب ایک سنہری ٹوائلٹ کی تنصیب نے توجہ حاصل کر لی۔

نامعلوم آرٹسٹ گروپ  سیکرٹ ہینڈ شیک  کی جانب سے لگائی گئی اس تنصیب پر تختی میں لکھا ہے  بادشاہ کے لائق تخت ۔یہ تنصیب لنکن میموریل کے قریب لگائی گئی جہاں سیاحوں اور ٹرمپ مخالف افراد کی بڑی تعداد نے تصاویر بنوائیں۔ ناقدین نے اسے طنزیہ اقدام قرار دیا جبکہ بعض افراد نے اسے صدر پر تنقید کا منفرد انداز کہا۔ گروپ اس سے قبل بھی ایسی متنازعہ عارضی تنصیبات لگا چکا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں