جاپان نے چین کے قریب طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل نصب کر دئیے
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان نے جنوبی کیوشو کے علاقے کوماموتو میں چین کے قریب طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل نصب کر دئیے تاکہ چین کی بڑھتی ہوئی بحری سرگرمیوں کا دفاع کیا جا سکے۔
وزیر دفاع شنجیرو کوئیزومی نے کہا کہ یہ اقدام جاپان کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔ یہ میزائل تقریباً ہزار کلومیٹر تک ہدف تک پہنچ سکتے ہیں، جس سے شنگھائی بھی ان میزائلوں کے دائرہ میں آتا ہے ۔