بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی مردم شماری شروع

 بھارت میں دنیا کی سب  سے بڑی مردم شماری شروع

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت نے آج بدھ سے دنیا کی سب سے بڑی مردم شماری شروع کر دی ہے ، جس میں 30لاکھ سے زائد اہلکار حصہ لیں گے۔

 مردم شماری مارچ 2027 تک دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی، جس میں گھروں کا سروے اور آن لائن اندراج شامل ہے ۔ مردم شماری میں بنیادی آبادی، سماجی اور اقتصادی تفصیلات کے ساتھ حساس مسئلہ ذات پات بھی شامل ہے ، جو ملک میں سماجی حیثیت اور وسائل تک رسائی طے کرتی ہے ۔ حکومت نے اسے قومی اہمیت کی شاندار مشق قرار دیا ہے ۔ بھارت کی آبادی اس وقت تقریباً 1 ارب 42کروڑہے ، یہ بڑے شہروں میں پانی، بجلی اور رہائش کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر اہم اقدام ہے۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں