ایران میں جاں بحق پاکستانی شہری یاسر کی لاش تفتان انتظامیہ کے حوالے
چاغی (نیوز ایجنسیاں)ایران میں امریکی حملے میں جاں بحق پاکستانی شہری یاسر خان کی لاش تفتان انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی
۔یاسر خان ولد اقبال شاہ 10 اکتوبر کو کراچی سے بذریعہ ہوائی جہاز ایران گئے تھے ، جہاں وہ شہر بندرعباس میں ایک شپ پر کام کر رہے تھے ۔ اسی دوران امریکی حملے میں وہ جاں بحق ہو گئے ۔یاسر کی عمر 26سال اور وہ کراچی کا رہائشی ہے ۔ذرائع کے مطابق قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش پاکستانی حکام کے ذریعے تفتان انتظامیہ کے حوالے کی گئی، جہاں سے میت ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔