یوکرینی ڈرون حملوں میں روسی بندرگاہ کو شدید نقصان
ماسکو(اے ایف پی)روس کے بحیرہ بالٹک میں واقع یوست لگا بندرگاہ پر منگل کی صبح ڈرون حملوں سے شدید نقصان ہوا، حملے میں تین افراد زخمی ہوئے ، جن میں دو بچے شامل ہیں۔
گورنر الیگزینڈر ڈروزڈینکو نے بتایا کہ شمال مغربی علاقے میں 38 ڈرونز مار گرائے گئے ۔ یوکرین نے حالیہ دنوں میں روسی انفراسٹرکچر جیسے تیل کی ڈپو، ریفائنریز اور بندرگاہوں پر حملے بڑھا دئیے ہیں۔