ایران :اسرائیل اور امریکا کیلئے کام کرنیوالے 2افراد کوپھانسی
تہران (اے ایف پی)ایرانی عدلیہ نے اتوار کو دو مردوں کو پھانسی دیدی، جو رواں سال کے شروع میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران اسرائیل اور امریکا کیلئے کام کرنے کے جرم میں سزا یافتہ تھے۔
عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق محمد امین بیگلاری اور شاہین واحدپرست کو کیس کا جائزہ لینے کے بعد سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے بعد پھانسی دی گئی ۔ دونوں افراد کا تعلق مظاہرین سے تھا، پھانسی پانے والوں پر الزام تھا کہ انہوں نے بیرونی طاقتوں کی مدد سے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا۔