کراچی کنگز میں شامل یو اے ای کے 2کھلاڑی وطن واپس روانہ

 کراچی کنگز میں شامل یو اے ای کے 2کھلاڑی وطن واپس روانہ

خزیمہ بن تنویر اور وسیم امارتی بورڈ نے بلایا،ڈی 50میں شرکت کی ہدایت ڈی50کے 2میچز کھیلنے کے بعد کراچی کنگز جوائن کرنے کی اجازت مل سکتی

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز میں شامل یو اے ای کے دو کھلاڑی وطن واپس روانہ ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم کو امارتی بورڈ نے وطن واپس بلایا ہے ، دونوں پلیئرز کو یو اے ای کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ڈی 50 میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ۔دونوں پلیئرز کو ڈی50 کے 2 میچز کھیلنے کے بعد واپس کراچی کنگز جوائن کرنے کی اجازت مل سکتی ہے ۔واضح رہے کہ کراچی کنگز کا اگلا میچ 9 اپریل کو پشاور زلمی کے خلاف شیڈول ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں