لاہور قلندرز کا کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کرنے کا اعلان
لاہور(سپورٹس ڈیسک )لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کر لیا۔
یہ بچہ 4 سال سے کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ۔فرزان نامی یہ بچہ لاہور قلندرز کا بڑا فین ہے اور اس کی خواہش کہ شاہین شاہ آفریدی سے ملے ۔سوشل میڈیاپر وائرل پیغام میں بچے نے کہا ہے کہ میرا نام فرزان ہے ، میں قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ کا رہنے والا ہوں۔بچے نے اپنے ویڈیو پیغام میں پوچھا کہ میں لاہور قلندرز کا بڑا فین ہوں میری خواہش ہے کہ شاہین آفریدی سے ملاقات کروں، کیا ان کے پاس میرے لیے ٹائم ہے ؟اس حوالے سے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کا پیغام ہم تک پہنچ گیا ہے۔ ، ہم اس بہادر بچے کو میچ میں مدعو کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی شاہین سے مل سکے ۔ بچے کو لاہور میں ہونے والے میچز میں مدعو کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کی دستخط شدہ شرٹ بھی دی جائے گی۔