پیدائش کے وقت کم وزن بچوں میں فالج کا خطرہ زیادہ

پیدائش کے وقت کم وزن بچوں میں فالج کا خطرہ زیادہ

سٹاک ہوم (نیٹ نیوز)سویڈن میں کی گئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پیدائش کے وقت کم وزن رکھنے والے بچوں میں جوانی کے ابتدائی دور میں فالج کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے ۔

یونیورسٹی آف گوتھنبرگ کے محققین نے بتایا کہ اوسط وزن سے 3.5 کلوگرام کم وزن رکھنے والے بچوں میں فالج کا خطرہ 21 فیصد زیادہ ہوتا ہے ۔ یہ خطرہ مرد و خواتین میں یکساں پایا گیا اور دونوں اقسام کے فالج، یعنی اسکیمک اسٹروک (خون کی نالی بند ہونا) اور ہیموریجک سٹروک (دماغ میں خون بہنا) میں اضافہ دیکھا گیا۔تحقیق میں 1973 سے 1982 کے درمیان پیدا ہونیوالے 7.7 لاکھ افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا، جن میں سے 2022 تک 2252 افراد کو جوانی میں فالج ہوا۔یہ تحقیق مئی میں استنبول میں ہونے والی یورپین کانگریس آن اوبیسٹی میں پیش کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں