90سالہ خاتون نے 3منٹ تک لٹک کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

90سالہ خاتون نے 3منٹ تک لٹک کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی ریاست اوہائیو کی معمر ایتھلیٹ نے 90 سال کی عمر میں تقریباً 3 منٹ تک ڈیڈ ہینگ پوزیشن پر رہ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے کہا کہ این کرائل ایسلسٹن کی عمر 90 سال اور 231 دن ہے ۔ یہ 2 منٹ 52 سیکنڈ تک ڈیڈ ہینگ پوزیشن میں رہیں۔ انہوں نے یہ ریکارڈ اینی جوڈس سے چھینا ہے جنہوں نے 81 سال کی عمر میں 2024 میں یہی ریکارڈ قائم کیا تھا۔این کرائل، جنہوں نے اپنی زندگی کے دوران 10 مختلف کھیل کھیلے اور ان کی کوچنگ کی، ایسلسٹین نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ میرے لیے ریکارڈ کے لیے جانا اور اس طرح سے جشن منایا جانا بالکل نیا تھا کیونکہ میں نے اپنی زندگی اپنے چار بچوں اور 10 پوتے پوتیوں کو مختلف ایتھلیٹک مقابلوں اور کامیابیوں میں خوش کرنے کیلئے گزاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں