فریضہ حج کے فیصلے پر نظرثانی کریں :امریکا کا شہریوں کو مشورہ
عوام اپنی حفاظت مدنظر رکھیں،سکیورٹی خطرات سے آگاہ رہیں:امریکی سفارتخانہ
ریاض (اے ایف پی)امریکا نے اپنے شہریوں کو فریضہ حج2026 کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کی ہے ، جس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائی گئی ہے۔ یہ بات ریاض میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی۔ سفارت خانے نے اس بات پر زور دیا کہ عوام اپنی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں اور سعودی عرب میں جاری سکیورٹی خطرات سے آگاہ رہیں۔اس سے پہلے بھی امریکیوں کو ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے باعث سعودی عرب کے سفر سے احتیاط برتنے کا کہا گیا تھا ۔بیان میں حالیہ سفری ہدایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال اور وقفے وقفے سے سفری رکاوٹوں کے پیش نظر ہم مشورہ دیتے ہیں کہ اس سال حج میں شرکت پر نظرثانی کی جائے ۔