انگلینڈ:تنخواہوں پر تنازع ڈاکٹرو ں کی 15ویں بار ہڑتال

انگلینڈ:تنخواہوں پر تنازع ڈاکٹرو ں کی 15ویں بار ہڑتال

لندن(اے ایف پی)انگلینڈ میں ڈاکٹروں نے حکومت کے ساتھ تنخواہوں پر جاری تنازع کے باعث تین سال سے زیادہ عرصے میں 15ویں بار ہڑتال کی۔

ہڑتال گزشتہ تین سال تنخواہوں میں29فیصد اضافے کے باوجود کی گئی ، ڈاکٹر مزید اجرت میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ مہنگائی کے باعث ہونے والے نقصان کی تلافی ہو سکے۔ وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے کہا کہ ڈاکٹروں نے پہلے ہی پبلک سیکٹر میں سب سے زیادہ تنخواہوں میں اضافہ حاصل کیا ہے ،ہڑتال سے ہیلتھ سروس کو 30کروڑ پاؤنڈ کا نقصان ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں