بھارت نے اپنا ڈیزائن کیا ہوا نیوکلیئر ریئیکٹر تیار کر لیا
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت نے کلپاکم میں اپنا ڈیزائن کیا ہوا نیوکلیئر ریئیکٹر’’پروٹوٹائپ فاسٹ بریڈر ریئیکٹر‘‘کنٹرول شدہ نیوکلیئر ردعمل شروع کر کے اہم پیش رفت کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ریئیکٹر نے کریٹیکلٹی حاصل کر لی۔یعنی خود پائیدار نیوکلیئر چین ردعمل شروع ہو گیا۔ یہ ریئیکٹر استعمال سے زیادہ ایندھن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بھارت کے تھوریم ذخائر کو بروئے کار لانے کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے ۔ ابھی تک بجلی پیدا نہیں ہو رہی، تاہم اگلے مراحل میں یہ گرڈ کے لیے توانائی فراہم کرے گا۔ بھارت نے 2047 تک نیوکلیئر صلاحیت 8 سے 100 گیگاواٹ تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔