نیتن یاہو نے میجر جنرل رومن کو موساد کا نیا سربراہ نامزد کر دیا

نیتن یاہو نے میجر جنرل رومن  کو موساد کا نیا سربراہ نامزد کر دیا

یروشلم(اے ایف پی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملک کی خفیہ ایجنسی موساد کے نئے سربراہ کے طور پر میجر جنرل رومن گو ف مین کو نامزد کر دیا ہے ۔۔۔

 1976 میں بیلاروس میں پیدا ہونے والے گو ف مین نے 14 سال کی عمر میں اسرائیل ہجرت کی اور فوجی کیریئر بنایا۔ وہ جون 2026 میں موجودہ ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا کی پانچ سالہ مدت مکمل ہونے پر عہدہ سنبھالیں گے ۔ گو ف مین نے حماس کے ساتھ 2023 کی جنگ میں حصہ لیا اور بعد میں نیتن یاہو کے دفتر میں شامل ہوئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں