سعودی عرب کے قرض سے امارات کو ادائیگی ؟ تمام آپشنز زیر غور :اورنگزیب

 سعودی عرب کے قرض سے امارات کو ادائیگی ؟ تمام آپشنز زیر غور :اورنگزیب

واشنگٹن(رائٹرز ،نیوز ایجنسیاں)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے پاکستان اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو سنبھالنے اور متحدہ عرب امارات کے 3.5 ارب ڈالر کے فنڈ کا متبادل تلاش کرنے کے لیے یوروبانڈز، دیگر ممالک سے قرضوں اور کمرشل قرضوں پر غور کر رہا ہے ۔

پاکستان تمام قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے ذخائر تقریباً 2.8 ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں۔ایران جنگ کے اثرات کے باعث پاکستان کو سٹرٹیجک پٹرولیم ذخائر قائم کرنے اور قابل تجدید توانائی کی جانب تیزی سے منتقلی پر بھی غور کرنا ہوگا۔ رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات کے باعث پاکستان کو سٹرٹیجک پٹرولیم ذخائر قائم کرنے اور قابل تجدید توانائی کی جانب تیزی سے منتقلی پر بھی غور کرنا ہوگا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت سعودی عرب سے ایسے قرض کے لیے بات چیت کر رہی ہے جومتحدہ عرب امارات کی سہولت کا متبادل بن سکے ؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ‘تمام آپشنز زیر غور ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان تمام قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے ذخائر تقریباً 2.8 ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا ہم یوروبانڈز، اسلامی سکوک اور ڈالر میں طے ہونے والے روپے سے منسلک بانڈز پر غور کر رہے ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ رواں سال یوروبانڈز جاری کیے جائیں گے جبکہ کمرشل قرضوں کے امکانات بھی تلاش کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ پاکستان نے ابھی تک مشرق وسطیٰ کی جنگ کے معاشی اثرات کے باعث سات ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام میں کسی تبدیلی کی درخواست نہیں کی تاہم یہ بھی ایک ممکنہ آپشن ہے ۔‘آنے والے ہفتوں میں حالات کے مطابق اس پر بات کی جا سکتی ہے ۔’ان کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ اس ماہ کے آخر یا اگلے ماہ کے آغاز میں نئی قسط کی منظوری دے سکتا ہے جس کے بعد ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تحت تقریباً 1.3 ارب ڈالر جاری ہوں گے ۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ نے امریکی محکمہ خزانہ وتجارت سمیت بین الاقوامی مالیاتی اداروں وکمپنیوں کے حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں