ایران نقصانات کا تخمینہ لگا رہا ہے تاکہ ہرجانے کو مذاکرات کا حصہ بنایا جا سکے :ایرانی میڈیا
تہران(دنیا مانیٹرنگ) ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران جنگ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہا ہے تاکہ ہرجانے کے معاملے کو مذاکرات میں شامل کیا جا سکے ۔
روسی میڈیا سے گفتگو میں ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ابتدائی اور محتاط اندازے کے مطابق اب تک ہونے والا نقصان تقریباً 270 ارب ڈالر بنتا ہے تاہم اس رقم میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے ۔