یورپی یونین نے سٹیل پر درآمدی ٹیکس دوگنا کر دیا

یورپی یونین نے سٹیل پر  درآمدی ٹیکس دوگنا کر دیا

برسلز (اے ایف پی)یورپی یونین نے سٹیل کی درآمد پر ٹیکس 50 فیصد تک بڑھانے کا معاہدہ کیا، تاکہ چین کی سستی مصنوعات کے دباؤ سے ملکی صنعت کی حفاظت ہو سکے ۔

ٹیکس سے پہلے کا غیر محصولاتی کوٹہ بھی 47 فیصد کم کر دیا گیا۔کمیشن کے مطابق 2013 کے بعد عالمی مارکیٹ میں زیادہ پیداوار سے عدم توازن پیدا ہوا۔نئے قوانین آئس لینڈ اور ناروے کے علاوہ تمام ممالک پر لاگو ہوں گے ۔یہ عارضی معاہدہ ہے اور یورپی کونسل اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد حتمی شکل اختیار کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں