یوکرین پر روسی حملے ، 7 ہلاک،27 زخمی،10 کی حالت نازک
یوکرین اور جرمنی فضائی دفاع، ڈرون ٹیکنالوجی میں شراکت داری پر متفق یوکرین کاتجربہ جرمنی کی سلامتی کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا:جرمن چانسلر
کیف،برلن (اے ایف پی)روسی حملوں کے باعث یوکرین کے مختلف علاقوں میں2بچوں سمیت 7افراد ہلاک اور 27زخمی ہو گئے ہیں، 10 کی حالت سنگین ہے ۔ادھر یوکرینی صدر زیلنسکی اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے منگل کو دفاعی شراکت داری کا اعلان کیا، جس کا مقصد یوکرین کے میدان جنگ کے تجربے ، خاص طور پر ڈرون جنگی مہارت سے فائدہ اٹھانا ہے ۔ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع نے معاہدے پر دستخط کیے ، جس میں فضائی دفاع اور ڈرون صنعت میں مشترکہ پیداوار شامل ہے ۔مرز نے کہا کہ یوکرین کی جدت اور تجربہ جرمنی کی سلامتی کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا، جبکہ ڈیجیٹل جنگی ڈیٹا کے تبادلے سے نئے ہتھیار تیار کیے جائیں گے ۔