اوپن اے آئی کے سی ای او کے گھر پر حملہ

اوپن اے آئی کے  سی ای او کے گھر پر حملہ

سان فرانسسکو (اے ایف پی)اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین کے گھر پر مولوتوف کاکٹیل پھینکنے والے 20 سالہ ڈینیئل مورینو گاما پر وفاقی عدالت میں الزامات عائد کر دئیے گئے ہیں۔

حملے کا مقصد آلٹمین کو قتل کرنا بتایا گیا ہے ۔ ملزم کے پاس کیروسین، لائٹر اور دستاویز "آپ کی آخری وارننگ" بھی تھی، جس میں اے آئی مخالف پیغامات اور دیگر جرائم کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ کسی کو چوٹ نہیں آئی۔ وفاقی پراسیکیوٹرز نے سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ آلٹمین نے ٹیکنالوجی کی ترقی کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں