ہنگری :قومی نیوز ایجنسی کا \"ایڈیٹوریل خودمختاری\" کا مطالبہ

ہنگری :قومی نیوز ایجنسی کا \

غیر قانونی سیاسی مداخلت سے تنگ آ چکے ، پیشہ ورانہ آزادی چاہتے ہیں:کارکن چاہتے ہیں کہ خبریں پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق خود منتخب اور شائع کریں

بڈاپیسٹ (اے ایف پی)ہنگری کی قومی نیوز ایجنسی ایم ٹی آئی کے کارکنوں نے "ایڈیٹوریل خودمختاری" کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ، اور کہا کہ وہ غیر قانونی اور سیاسی مداخلت سے تنگ آ چکے ہیں،پیشہ ورانہ آزادی چاہتے ہیں۔ نئے منتخب وزیراعظم پیٹر ماگار نے وعدہ کیا ہے کہ ریاستی میڈیا جو سابق وزیراعظم وکٹر اوربان کے حق میں کام کرتا رہا، اس پر قابو پایا جائے گا۔ ایم ٹی آئی کے 90سے زائد سٹاف نے خط پر دستخط کیے ، جس میں کہا گیا کہ وہ خود فیصلے کرنا چاہتے ہیں کہ کونسی خبریں شائع ہوں اور رپورٹوں کا ڈھانچہ پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق ترتیب  پائے ۔ملازمین چاہتے ہیں کہ خبریں پیشہ ورانہ اصولوں کیمطابق خود منتخب و شائع کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں