یوٹیوب نے ٹرمپ پر تنقید کرنیوالا ایرانی حمایت یافتہ چینل بند کر دیا

یوٹیوب نے ٹرمپ پر تنقید کرنیوالا  ایرانی حمایت یافتہ چینل بند کر دیا

واشنگٹن(اے ایف پی)یوٹیوب نے پروایران گروپ Explosive Media کا چینل بند کر دیا، جو وائرل لیگو طرز کی اے آئی ویڈیوز بنا کر ٹرمپ کا مذاق اُڑاتا تھا، اور اس فیصلے پر آن لائن تنقید بھی سامنے آئی۔چینل خود کو آزاد ظاہر کرتا ہے۔۔

 ، لیکن اکثر اس کے ایرانی حکومت سے تعلق کا شبہ کیا جاتا ہے ۔ اس گروپ کی انیمیشن ویڈیوز نے امریکاایران جنگ کے دوران لاکھوں ناظرین حاصل کیے ۔یوٹیوب ترجمان نے بتایا کہ ہم نے چینل کو اس کی اسپیم، دھوکہ دہی اور فراڈ کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے بند کر دیا۔ چینل 27 مارچ کو معطل کیا گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں