ایران :غیر قانونی سٹار لنک آلات بر آمد، 2غیر ملکیوں سمیت 4افراد گرفتار
تہران (اے ایف پی)ایران نے دو غیر ملکی شہریوں کو سٹار لنک کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ آلات کی غیر قانونی درآمد کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔۔۔
ملزم ایسٹ آذربائیجان کے شہر جولفا میں پکڑے گئے ،مقامی پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ملزم امریکی اور اسرائیلی جاسوسی گروپس سے تعاون کرنے والے نیٹ ورک کا حصہ تھے ۔ اس کیس میں دو ایرانی شہری بھی گرفتار کئے گئے ، جن میں سے ایک نے دشمن سیٹلائٹ نیٹ ورک کو معلومات بھیجنے کی کوشش کی اور دوسرا جاسوسی میں ملوث تھا۔یاد رہے ایران میں جنگ کے بعد سے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز پر پابندی ہے۔