اے آئی ایجنٹس سائبر خطرات بڑھا رہے ،ماہرین کی صارفین کومحتاط رہنے کی ہدایت
پیرس(اے ایف پی)سائبرسکیو رٹی ماہرین نے کہا ہے کہ اوپن کلاؤڈ جیسے مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس صارفین کے کام تو آسان بنا سکتے ہیں، مگر خطرات بھی بڑھا رہے ہیں۔
ماہرین نے خطرات کے پیش نظر صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔یہ ایجنٹس چیٹ جی پی ٹی اور کلاؤڈ جیسی ٹیکنالوجیز پر مبنی ہیں، خودکار طور پر آن لائن کام انجام دے سکتے ہیں۔ حالیہ تحقیق میں ان کے خطرناک کام ، جیسے ای میل حذف کرنا یا ذاتی معلومات شیئر کرنا، نوٹ کیے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایجنٹس پر قابو پانا مشکل ہے اور انہیں ذاتی اکاؤنٹس تک رسائی دینا سائبر حملہ آوروں کا باعث بن سکتا ہے۔