ٹرمپ کا خیال تھا ایران پر فتح عالمی نظام کی تشکیل نو کا موقع فراہم کر سکتی :امریکی اخبار
واشنگٹن (این این آئی)امریکی اخبار دی وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا خیال تھا کہ ایران پر فتح انہیں عالمی نظام کی تشکیلِ نو کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے ایسی کسی فوجی مہم کی مخالفت کی جس میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ تھا۔اخبار کے مطابق ٹرمپ کا ایرانی تہذیب کے خاتمے سے متعلق بیان جلد بازی میں دیا گیا تھا اور یہ کسی باقاعدہ قومی سلامتی منصوبے کا حصہ نہیں تھا۔کہا گیا کہ درحقیقت ٹرمپ کا مقصد ایرانی قیادت کو دھمکانا، دبا ئومیں لانا اور تنازع کو ختم کرنا تھا۔