امریکا کی سالگرہ تقریبات پوپ نے دعوت مسترد کر دی

امریکا کی سالگرہ تقریبات پوپ نے دعوت مسترد کر دی

ویٹی کن(آئی این پی )کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ 4 جولائی کو امریکا کی سالگرہ تقریب میں شرکت کی بجائے یورپ میں مہاجرین کے داخلے کے ایک مقام پر وقت گزاریں گے جس سے پس ماندہ طبقات کے ساتھ ان کی وابستگی نمایاں ہوتی ہے ،یہ فیصلہ ویٹیکن اور واشنگٹن کے درمیان کئی مہینوں سے کشیدہ تعلقات کے بعد سامنے آیا ہے ، جن کی وجہ امریکا کی امیگریشن پالیسیوں اور ایران میں جنگ سے متعلق اختلافات بتائے جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں