امریکا، جاپان اور فلپائن کی مشترکہ فوجی مشقیں آگ کیساتھ کھیلنے کے مترادف:چین

امریکا، جاپان اور فلپائن کی  مشترکہ فوجی مشقیں آگ  کیساتھ کھیلنے کے مترادف:چین

بیجنگ(اے ایف پی) چین نے امریکا، جاپان اور فلپائن کو خبردار کیا کہ تینوں ممالک کی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں آگ کیساتھ کھیلنے کے مترادف ہیں۔۔۔

 چینی وزارت خارجہ  کے ترجمان گوو جیا کون نے پیر کو نیوز کانفرنس میں کہا کہ سکیورٹی کے نام پر اندھا دھند اتحاد صرف آخر  میں خود پر منفی اثر ڈالے گا۔واضح رہے امریکا، جاپان اور فلپائن کے ہزاروں فوجیوں نے مشقوں کا آغاز کر دیا ہے ، جو خطے میں عسکری تیاری اور اتحاد کے مظاہرے کے طور پر ہر سال منعقد کی جاتی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں