چین میں اے آئی ڈراموں کیلئے فنکاروں کی تصاویر پر تنازع
بیجنگ(اے ایف پی)چین میں اے آئی ڈراموں کیلئے فنکاروں کی تصاویر پر تنازع پیدا ہو گیا، چین کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم’ آئی چی یی‘ نے۔۔
فنکاروں کی تصاویر کو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ڈراموں اور فلموں میں استعمال کرنے کے نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔ 100 سے زائد مشہور شخصیات نے اس پلیٹ فارم سے جڑنے سے انکار کیا، داحوں نے انسانی اداکاروں کے کام میں کمی پر اعتراض کیا۔ آئی چی یی نے ردعمل کو غلط فہمی قرار دیا اور کہا کہ فنکار اپنی تصویر کے استعمال پر کنٹرول برقرار رکھیں گے ۔