اقوام متحدہ کی خلیج ہرمز میں پھنسے 20 ہزار ملاحوں کیلئے مدد کی اپیل
سنگاپوراے ایف پی)اقوام متحدہ کی بحری ایجنسی کے سربراہ نے خلیج ہرمز میں جنگ کی وجہ سے پھنسے ہزاروں ملاحوں کے لیے مدد کی اپیل کی ہے ۔
بین الاقوامی بحری تنظیم کے مطابق 20ہزار ملاح اور2ہزار بحری جہاز متاثر ہوئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل آر سینیو ڈومنگویز نے کہا کہ ملاح ذہنی دباؤ اور تھکن کا شکار ہیں ،کمپنیز ان کی مدد کے لیے رابطے میں رہیں۔ جنگ بندی آج بدھ کو ختم ہو رہی ہے ، خطرہ برقرار ہے ۔