ایران :مسجد جلانے کے مجرم کو پھانسی
تہران (اے ایف پی)ایران میں منگل کو ایک شخص کو پھانسی دی گئی ہے ، مجرم پر تہران کی ایک بڑی مسجد میں آگ لگانے اور اسرائیل اور امریکا کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام تھا۔
عدلیہ کی ویب سائٹ کے مطابق امیر علی مرجافر ی دشمن کے ساتھ تعاون کرنے والے مسلح عناصر میں سے ایک تھا، جس نے غلہک گرینڈ مسجد میں آگ لگانے کی کوشش کی اور اس علاقے میں موساد کے نیٹ ورک کی قیادت کی۔ ایران نے حالیہ ہفتوں میں متعدد افراد کو پھانسی دی ہے جن پر اسرائیل، امریکا یا مخالف گروپوں کے ساتھ تعاون کا الزام تھا، جن میں کالعدم تنظیم مجاہدین خلق (ایم ای کے )کے ارکان بھی شامل ہیں۔