اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے حملے ،5فلسطینی شہید
غزہ میں بیماریاں پھیلنے لگیں ، کیڑے مکوڑوں نے زندگی مشکل بنا دی جرمنی نے اسرائیل سے تعاون کامعاہدہ معطل کرنے کی مخالفت کر دی
غزہ ،رام اللہ ،فرینکفرٹ (اے ایف پی)غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں تین افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے ۔ 10 اکتوبر کو ہونے والی جنگ بندی کے جود روزانہ تشدد جاری ہے ۔فلسطینی ریڈ کریسنٹ نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں کی فائرنگ میں رام اللہ کے قریب آل مغیر گاؤں میں دو افراد شہید اور چار زخمی ہو گئے ۔ شہدا میں 13 سالہ لڑکا بھی شامل ہے ۔غزہ میں چوہے ، پِسّیاں اور دیگر کیڑے مکوڑے مہاجر فلسطینیوں کی مشکلات بڑھا رہے ہیں۔ تقریباً 17لاکھ افراد اب بھی خیموں میں رہ رہے ہیں، جہاں صفائی کے شدید فقدان کے باعث کیڑے بچوں کو کاٹ رہے اور خوراک آلودہ کر رہے ہیں۔ جرمنی نے یورپی یونین میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کا معاہدہ معطل کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا، سپین اور آئرلینڈ نے معاہدے کو روکنے کی تجویز پیش کی تھی، مگر جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈفول نے اسے نا مناسب قرار دیا۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ بحرانی امور پر اسرائیل کے ساتھ تنقیدی اور تعمیری بات چیت ضروری ہے ۔ فرانس اور سویڈن نے اسرائیلی بستیوں سے مال درآمد روکنے کا بھی مطالبہ دہرایا۔