والدہ کو سالگرہ پر خراج عقیدت
لندن(اے ایف پی) برطانیہ کے کنگ چارلس نے اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کو ان کی 100ویں سالگرہ پر ویڈیو پیغام میں خراج عقیدت پیش کیا
اور ان کی یادگار کے حتمی منصوبے کا بھی اعلان کیا گیا، جس میں 1955 کے مشہور پورٹریٹ سے متاثر برونز کی 7اعشاریہ 3 میٹر بلند مجسمہ شامل ہوگا جسے لندن کے سینٹ جیمز پارک میں بکنگھم پیلس کے قریب نصب کیا جائے گا۔واضح رہے ملکہ الزبتھ 70 سالہ حکومت کے بعد ستمبر 2022 میں 96 سال کی عمر میں چل بسی تھیں۔