اسماعیل عمر 97فیصد ووٹ لیکر چھٹی بارجبوتی کے صدر منتخب

اسماعیل عمر 97فیصد ووٹ لیکر  چھٹی بارجبوتی کے صدر منتخب

ادیس ابابا (اے ایف پی)جبوتی کے صدر اسماعیل عمر گلیہ کو مسلسل چھٹے انتخابات میں97فیصد ووٹ حاصل کرکے باضابطہ طور پر فاتح قرار دیا گیا ہے ، 78 سالہ اسماعیل 1999 سے ملک پر بلا مقابلہ حکمرانی کر رہے ہیں۔

حتمی نتائج کے مطابق ان کے حریف محمد فراح نے صرف3فیصد ووٹ حاصل کیے ۔ گلیہ نے اپنی پانچویں مدت کو آخری قرار دیا تھا، لیکن آئین  میں ترمیم کروا کر 75 سال سے زائد عمر میں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت حاصل کی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں