بھارت :شادی میں مہمانوں کی توجہ کئی منزلہ کیک پر ،راجستھانی طرز تعمیر،بنانے میں 3500گھنٹے لگے

بھارت :شادی میں مہمانوں کی  توجہ کئی منزلہ کیک پر ،راجستھانی طرز  تعمیر،بنانے میں 3500گھنٹے لگے

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت میں ایک حالیہ شادی میں جہاں امریکی سٹار جینیفر لوپیز نے شفاف چمکدار لباس میں پرفارم کیا، وہاں مہمانوں کی توجہ سب سے زیادہ کیک نے حاصل کی۔

یہ بلند و بالا، کئی منزلہ کیک راجستھانی طرز تعمیر پر بنایا گیا اور 500 مہمانوں والی تقریب میں نمایاں رہا۔ اس کے ڈیزائنر فرانسیسی مشہور پیسٹری شیف باسٹین بلانک ٹیلر ہیں۔شادی کی تقریب میں پانچ کیک شامل تھے ، جن میں مرکزی کیک پر سفید شوگر پیسٹ میں ہاتھی، گنبد نما پاویلیئن اور اورکڈز کی سجاوٹ تھی۔ انہیں بنانے میں تقریباً 3500 گھنٹے لگے ۔ بلانک ٹیلر نے کہا یہ ہمارے لیے سب سے فخر کا موقع تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں