جاپانی وزیراعظم کا جنگی ہیروزکو خراج عقیدت،یاسکونی مینار میں رسم ،چین ،جنوبی کوریا کی مذمت
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپانی وزیراعظم نے منگل کو اپنے ملک کے جنگی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یاسکونی مینار میں رسم ادا کی، جس پر جنوبی کوریا اور چین نے سخت تنقید کی کیونکہ وہ اسے جاپان کے عسکری ماضی کی علامت سمجھتے ہیں۔وزیر اعظم سانائی تاکائچی نے۔۔۔۔
خود مرکزی ٹوکیو میں واقع یاسکونی مینار کا دورہ نہیں کیا، جو 19ویں صدی کے آخر سے جاپان کی مختلف جنگوں میں جان دینے والے 25 لاکھ افراد، بیشتر جاپانیوں کے لیے وقف ہے ۔ اس میں اعلیٰ فوجی اور سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں جنہیں عالمی ٹریبونل نے جنگی جرائم میں ملوث قرار دیا تھا۔چین نے رسم پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مینار جاپانی عسکریت پسندی کی جارحانہ جنگوں کا روحانی آلہ اور علامت ہے ۔چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان گُوو جی اکون نے کہاچین یاسکونی مینار کے حوالے سے جاپان کے منفی اقدامات کی سخت مخالفت اور مذمت کرتا ہے ۔جنوبی کوریا نے گہری مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان پارک ایل نے صحافیوں سے کہا ہماری حکومت جاپان کے ذمہ دار رہنماؤں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ تاریخ کا سامنا کریں اور عملی اقدامات کے ذریعے اپنے ماضی پر عاجزی اور مخلصانہ ندامت کا مظاہرہ کریں۔