2025 میں 7900مہاجر ہلاک یا لاپتا :اقوام متحدہ

2025 میں 7900مہاجر ہلاک یا لاپتا :اقوام متحدہ

2014 کے بعد سے ہلاک و لاپتا افراد کی تعداد 80ہزار سے متجاوز:آئی او ایم لوگ محفوظ راستے نہ ملنے کے باعث خطرناک غیر قانونی سفرکرنے پر مجبور

جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے بین الاقوامی مہاجرتی ادارے نے بتایا کہ 2025 میں دنیا بھر میں تقریباً7900افراد ہجرت کے راستوں پر ہلاک یا غائب ہوئے ، جس سے 2014 کے بعد کل ہلاک و غائب افراد کی تعداد 80ہزار سے تجاوز کر گئی۔آئی او ایم نے کہا کہ لوگ محفوظ راستے نہ ملنے کی وجہ سے خطرناک غیر قانونی سفر پر مجبور ہیں۔ ادارے نے ممالک سے اپیل کی کہ وہ مہاجرین کی جانیں بچانے کے لیے سیاسی عزم دکھائیں اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں