ابوظہبی آئل کمپنی کا 55 ارب ڈالر کے نئے منصوبوں پر سرمایہ کاری کرنیکا اعلان
ابوظہبی(اے ایف پی) ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے دو سالوں میں 55 ارب ڈالر کے نئے منصوبوں پر سرمایہ کاری کرے گی۔
یہ اعلان متحدہ عرب امارات کے اوپیک سے سرکاری طور پر علیحدہ ہونے کے چند دن بعد سامنے آیا۔ کمپنی کے بیان کے مطابق نئے منصوبے 2026 سے 2028 کے درمیان مکمل کیے جائیں گے اور اس سے عالمی توانائی کی مارکیٹ پر اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے ۔