اسرائیل:امریکی طیاروں کے 2سکواڈرن خریدنے کی منظوری

اسرائیل:امریکی طیاروں کے  2سکواڈرن خریدنے کی منظوری

تل ابیب،نابلس،بیروت(اے ایف پی) اسرائیل نے امریکا سے لڑاکا طیاروں کے 2سکواڈرن خریدنے کی منظوری دیدی ۔ ایف 35ملٹی رول اسٹیلتھ جنگی طیارے اور ایف15آئی اے طیارے خریدے جائیں گے ۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ہماری ذمہ داری واضح ہے ، اسرائیلی دفاعی افواج کو ہر جگہ اور ہر وقت کارروائی کے لیے مکمل صلاحیت اور طاقت فراہم کرنا ہے ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان طیاروں کی شمولیت کے بعد اسرائیلی فضائیہ کے پاس ایف35آئی طیاروں کی مجموعی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی جبکہ ایف15آئی اے کی تعداد 50 ہو جائے گی۔اسرائیلی عدالت نے غزہ جانے والے صمود فلوٹیلا کے 2 غیر ملکی کارکنوں کی حراست میں مزید 2 دن کی توسیع کر دی۔سپین سے تعلق رکھنے والے سیف ابو کشک اور برازیل کے شہری تھیاگو اویلا کو اتوار کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں دونوں افراد کے خلاف الزامات کی فہرست پیش کی گئی جس میں دورانِ جنگ دشمن کی مدد اور دہشتگرد تنظیم کی رکنیت یا اس کی معاونت کے الزامات شامل ہیں۔دوسری جانب فلسطین کے علاقے نابلوس میں اسرائیلی فوج نے چھاپے کے دوران فائرنگ کر کے 26 سالہ نائف کو شہید ، جبکہ کئی افراد کو زخمی کر دیا۔ لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم ایک شخص شہید اور چار امدادی کارکن زخمی ہوگئے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں