بھارت:چلتے طیارے سے مسافر نے ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگا دی
چنئی(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے چنئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر نے چلتے طیارے سے ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگا دی، جس سے ایئرپورٹ آپریشنز متاثر ہوئے ۔
شارجہ سے واپس آنے والی پرواز کے لینڈنگ کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مسافر دورانِ پرواز طبیعت خراب ہونے کی شکایت کر رہا تھا۔ مرکزی رن وے تقریباً ایک گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مسافر کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔