اوپیک پلس ممالک کا جون کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان
ویانا(اے ایف پی)روس اور پانچ اوپیک پلس ممالک نے جون کے لیے تیل کی پیداوار کو1لاکھ88ہزار بیرل روزانہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے ۔
یہ اقدام متحدہ عرب امارات کے اچانک گروپ سے اخراج کے بعد مارکیٹ میں استحکام دکھانے کے لیے کیا گیا۔ اجلاس میں متحدہ عرب امارات کا ذکر نہیں ہوا، جس سے گروپ میں کشیدگی کے آثار نظر آئے ۔ ماہرین کے مطابق پیداوار میں یہ اضافہ متوقع تھا، تاکہ داخلی اختلافات کو چھپایا جا سکے اور عالمی مارکیٹ میں استحکام کا تاثر دیا جائے ۔