سیستان میں پاسدارانِ انقلاب کے قافلے پر حملہ کمانڈرسمیت کئی اہلکار زخمی

سیستان میں پاسدارانِ  انقلاب کے قافلے پر حملہ  کمانڈرسمیت کئی اہلکار زخمی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کی صورتِ حال پر نظر رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ضلع راسک میں مسلح افراد کی جانب سے فوجی گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملے کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کے کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں

تاہم جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے ،تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔بی بی سی فارسی کے مطابق زخمی ہونے والوں میں محمود باغبانی بھی شامل ہیں جوشہر راسک میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر ہیں۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں