سری لنکا :ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ
کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا نے اتوار کو ایندھن کی قیمتیں تقریباً چار فیصد بڑھا دی ہیں، جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔
کیروسین، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 10 سے 12 روپے فی لٹر بڑھائی گئی ہیں۔ توانائی کی بڑھتی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ اور خوراک کے اخراجات بھی بڑھا دیے ہیں۔ مارچ سے اب تک ملک میں ایندھن کی قیمتیں 35 فیصد سے زائد بڑھ چکی ہیں۔