1991 کی خلیجی جنگ کے بعد پہلی بارکویت کی ماہانہ تیل برآمدات صفر بیرل

1991 کی خلیجی جنگ کے بعد پہلی  بارکویت کی ماہانہ تیل برآمدات صفر بیرل

کویت سٹی(دنیا مانیٹرنگ)سمندر کے ذریعے تیل کی ترسیل پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ٹینکر ٹریکرز نے کہا ہے کہ اپریل کے مہینے میں کویت کی خام تیل کی برآمدات صفر رہیں۔

1991 کی خلیجی جنگ کے خاتمے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کویت نے پورے مہینے خام تیل برآمد نہیں کیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق کویت پٹرولیم کارپوریشن کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم ٹینکر ٹریکر کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینے کے دوران کویت کی تیل برآمدات صفر بیرل رہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں