ایران :سکیورٹی اہلکار کے قتل کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی

 ایران :سکیورٹی اہلکار کے قتل  کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی

تہران(اے ایف پی)ایران نے 2022 میں مظاہروں کے دوران سکیورٹی اہلکار کے قتل میں ملوث مجرم کو پھانسی دے دی ۔سپریم کورٹ نے 2025 کے اواخر میں مجرم کی سزائے موت کو برقرار رکھا تھا ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت مہربان عبداللہ زادہ کے نام سے کی گئی ہے ،مجرم کو مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکار عباس فاطمیہ کی موت کے ذمہ دار افراد میں سے ایک قرار دیا گیا تھا۔ یہ مظاہرے پولیس تحویل میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں