سوڈان : فوجی کمانڈر کے گھر پرڈرون حملہ ،خاندان کے 9افراد ہلاک

 سوڈان : فوجی کمانڈر کے گھر پرڈرون  حملہ ،خاندان کے 9افراد ہلاک

خرطوم(اے ایف پی)سوڈان کی فوج سے وابستہ کمانڈر ابو عقلا کے گھر پر ڈرون حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ۔

ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر کے دو بھائی اور چھ بچے شامل تھے ۔ حملے کی ذمہ داری ریپڈ سپورٹ فورسز پر عائد کی گئی ہے ۔ گھر اور آس پاس کے مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ واضح رہے سوڈان میں 2023سے جاری خانہ جنگی میں 2لاکھ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں